کشمیر کے معروف صحافی سریندرسنگھ او برائے عرف لولی سنگھ کے فرزند ارجمند لیوجوت نگھ کی شادی خانہ آبادی آج دہلی میں ہو رہی ہے ۔ کشمیر کی صحافتی برادری میں سر بیندرسنگھ او برائے بہت ہی معروف اور مقبول رہے ہیں اور ان کے فرزند بھی سب کے چہیتے رہے
ہیں ۔ اس لئے بہت سے صحافی آج دہلی میں لوجوت سنگھ کی شادی میں شرکت کیلئے موجود ہیں جن کی آنکھوں کے سامنے ان کا پچپن گزرا وہ انہیں آج سہرا باندھے ہوئے گھوڑے پر سوار دیکھیں گے ۔ سریندر سنگھ کشمیر کے سماجی ، سیاسی اور ادبی حلقوں میں بھی کافی مشہوررہے ہیں اس لئے ان میں سے بھی بہت سے لوگ انہیں مبارکباد دینے کیلئے دہلی پہونچے
ہیں ۔
سریندر سنگھ اور ان کا خاندان ادارہ عقاب کے خیر خواہ رہے ہیں اور ہر مشکل وقت میں انہوں نے ادارے کو بھر پور تعاون دیا ہے۔ ادارہ آج دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ ان کی خوشی میں شامل ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالے دولہا دلہن کی جولی خوشیوں سے
بھر دے۔
(ادارہ عقاب)
