0

سرینگرلہہ ،بانڈی پورہ گریز، سمتھن کشتواڑ شاہراہیاں بند لوگوں کومشکلات کاسامنا

سرینگر;16اکتوبر;اے پی آئی محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں رُک رُک کر بارش کے ساتھ ہی پوری وادی سردی کی لپیٹ میں ۔ سرینگر لہہ بانڈی پورہ گریز شاہراہیں گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند کانگڑیوں کوئلہ کہ مانگ میں اضافہ ،بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں لوگوں نے گرم ملبوسات پہنچا ناشروع کردیئے ہیں ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پہلے ہی جموں و کشمیر میں 14سے 18اکتوبر تک موسم کے ناساز گار ہونے کی پیشن گوئی کی تھی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں برفباری اورمیدانی علاقوں میں رُک رُک کر بارشیں ہونے کے نتیجے میں پوری وادی سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ گرم ملبوسات کی خرید فروخت شروع کوگئی ہے، جبکہ کانگڑی اور کوئلہ کی خریدفروخت بہت سارے شہروں قصبوں میں دیکھنے کوملی ۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی، سرینگر لہہ گریز بانڈی پورہ س،متھن ٹاپ شاہراہیں گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندکردی گئی ۔ باوڈر روڈآرگنائزیشن نے ا س بات کی تصدیق کی کہ بانڈی پورہ گریز شاہراہ پرکزلون سے لے کرتلیل تک اچھی خاصی برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندکردیاگیاہے ۔ ادھر سرینگر لہہ شاہراہ پرپھسلن اور برف باری کے باعث گاڑیوں کو روک دیاگیاہے سونہ مرگ میں سینکڑوں مال مسافر بردار گاڑیاں د رماندہ ہے باوڈر روڈ آرگنائزیشن کے ایک سینئرافسرنے کہا محکمہ موسمیات کے مطابق 18اکتوبر سے موسم میں بہتری آ نے کے امکانات ہے جسکے بعد شاہراہ سے برف ہٹانے کاکام شروع کیاجائےگا اور گاڑیوں کی آمدرفت کویقینی بنایاجائےگا ۔ ادھرمغل روڈ پر بھی شدید برف بناری کے باعث ٹریفک محکمہ نے مال مسافربردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کوہدایت کی کہ وہ شاہراہ کی حالت کودیکھ کرہی سفر کارادہ کرے اور اپنے آپ کوکسی بھی صور ت میں خطرے میں ناڈالے ۔ برفباری اور بارش کے ساتھ ہی وادی میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے اور سردی میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کومشکلوں کاسامناکرنا پڑ رہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں