0

سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے مسافر محکمہ کنٹرول روم سے رابطہ کریں ; ٹریفک حکام

برفباری اور بارشوں کے بعد مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر پھسلن کے باعث ٹریفک بند

سرینگر;17اکتوبر;ایس این این; برفباری اور بارشوں کے بعد مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوسر ے روز بھی بند رہی جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر بھی تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک میں خلل ہوئی ۔ ادھر محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں سے تاکید کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے محکمہ سے رابطہ قائم کریں ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ٹنل کے آر پار بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشوں کے چلتے مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد دونوں شاہراءوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہو گئی ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق پونچھ اور راجوری کو ضلع شوپیان سے جوڑنے والی مغل شاہراہ پر برفباری کے باعث دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر بھی شیر بی بی اور دیگر کچھ مقامات پر منگل کی صبح تازہ بارشوں کے بعد پسیاں گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیفٹریہ موڑ کے نزدیک مسلسل بارشوں کے باعث پتھر کھسک جانے کے واقعات رونما ہونے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی جس کے بعد ٹریفک کی بحالی کیلئے ہنگامی نوعیت پر کام شروع کر دیا گیا ۔ دریں اثنا، ٹریفک حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ہائی وے کی صورتحال کے بارے میں محکمہ ٹریفک سے جانکاری حاصل کریں ۔ محکمہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ انہیں یہ بتایا جایا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کر سکتے ہیں یا نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں