0

سرینگر میں کپوارہ کے ایک شہری کی لاش برآمد

پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی

سرینگر;19اکتوبر;ایس این این;کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش سرینگر میں اس کے کرائے کے کمرے میں پُر اسرار طور پر پائی گئی جس کو پولیس نے قبضے میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک 30سالہ شخص سجاد احمد خان ولد عبدالاحد خان ساکن زرہامہ کپوارہ کی لاش خانیار سرینگر میں اُس کمرے میں ملی جہاں یہ شخص کرائے پر رہتا تھا ۔ ذراءع نے بتایا کہ جب ا س شخص جس کی عمر قریب 30برس بتائی جاتی ہے کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تو اس کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں