0

سری نگرمیں 25سال بعد گرم ترین دن

درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
باقی سبھی9اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار
سری نگر:۳، جولائی:جے کے این ایس : سری نگر میں آج یعنی بدھ3جولائی کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ یہ 25سال کے بعد سری نگر میں جولائی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے، جبکہ 9 جولائی1999 کوسری نگرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔انہوںنے بتایاکہ مجموعی طور پر، جولائی میں سری نگر میں ریکارڈ کیا گیا یہ 11 واں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق سری نگرشہرمیںاب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.3ڈگری سینٹی گریڈہے جو10 جولائی 1946 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ سری نگرکے علاوہ کشمیرکے باقی سبھی9اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اوردرجہ حرارت میں روزافزوں اضافہ ہورہاہے ۔انہوںنے جانکاری فراہم کی کہ بدھ 3جولائی کو سری نگرمیں دن کا درجہ حرات 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ،کپواڑہ :34.5 ڈگری سینٹی گریڈ،پہلگام :30.1 ڈگری سینٹی گریڈ،اننت ناگ:34.1 ڈگری ،پلوامہ:32.9 ڈگری سینٹی گریڈ،کولگام:33.3 ڈگری سینٹی گریڈ،بانڈی پورہ :33.6 ڈگری ،بارہمولہ:33.8 ڈگری سینٹی گریڈاوربڈگام میں پارہ 34.8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں