0

سری نگر آتشزدگی کا واقعہ: مکمل اور فوری بنیادوں پر تحقیقات شروع کی گئی: :پولیس

سری نگر: سری نگر پولیس نے سنگم عید گاہ علاقے میں بابا نصیب الدین غازی(رح) کے آستانہ عالیہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لے کر کیس درج کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز حرکات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا :’سری نگر پولیس نے بابا نصیب الدین غازی(رح) کے آستانہ عالیہ کے نقصان اور آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سنگم میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ مکمل اور فوری بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں تاکہ مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پولیس کے مطابق عوام سے بے بنیاد افواہوں سے پرہیز کرنے کی اپیل کی جاتی ہے اور ان کو سماج دشمن عناصر کے غلط پروپیگنڈے کا شکار نہ بننے کی تاکید کی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز حرکات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں