0

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال، درماندہ مال بردار گاڑیاں سری نگر آ رہی ہیں

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
واضح رہے کہ سری نگر – جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔
ٹریفک حکام نے بتایا: ‘ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے تاہم درماندہ مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجات ہے۔
انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
قبل ازیں جمعہ کی صبح ٹریفک حکام نے بتایا تھا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک ہنوز بند ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں