0

سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

سری نگر، 3 نومبر (یو این آئی) وادی کشمیر کو لداٰخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند بند ہے۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری – جموں قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔
ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری – جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔حکام نے راز دان ٹاپ پر برف باری کے باعث باںڈی پورہ – گریز روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔
بتادیں کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں