سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر میں سنیچر کی صبح متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دھماکے کم از کم آدھے گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے۔
اگرچہ دھماکے کہاں ہوئے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا تاہم سکیورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔
جمعہ کی شام، کشمیر کے بارہمولہ سے لے کر گجرات کے بھج تک، بین الاقوامی سرحد اور پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر26 مقامات پر ڈرون دیکھے گئے، اور انہیں مار گرایا گیا۔
جموں و کشمیر میں بارہمولہ، سری نگر، اونتی پورہ، نگروٹا اور جموں میں پاکستان سے آنے والے ڈرونز کو غیر فعال کر دیا گیا۔
