0

سری نگر کے ایچ ایم ٹی میں سڑک حادثہ نوجوان از جان

سری نگر،07اکتوبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ملورہ ایچ ایم ٹی میں ہفتے کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں 19سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملورہ ایچ ایم ٹی کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی اور سکوٹی کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت فیضان احمد ڈار ولد بشیر احمد ساکن سنگھ پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں