0

سری نگر کے شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

سری نگر، 06 اکتوبر : سری نگر کے ایک شخص نے جمعہ کی صبح عبداللہ پل سری نگر سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک 35 سالہ شخص جس کی شناخت رمیز راجہ گانی کے نام سے کی گئی ہے، جو پامپور کا رہائشی ہےاور اس وقت سری بالا سری نگر میں رہتا ہے، نے راج باغ کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم ریور پولیس سرینگر کے ساتھ مل کر حرکت میں آئی اور لاش کو نکال لیا۔ دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں