0

سری نگر کے چھتہ بل میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

سری نگر، 30 نومبر : سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے متعلق اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو بجھانے کے لئے جٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنائیں تاکہ وادی میں جاری ٹھٹھرتی سردیوں میں بچ سکیں۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں