0

سعودی عرب سب سے بڑے فوڈ کلسٹر کے ساتھ دنیا میں سرفہرست

ریاض، 26 نومبر :سعودی عرب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے فوڈ کلسٹر کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے۔ یہ فوڈ کلسٹر جدہ میں ہے جس کا کل رقبہ 11 ملین مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ سعودی اتھارٹی برائے صنعتی شہروں اور ٹیکنالوجی زونز (مدن) نے اعلان کیا وع کہ جدہ میں فوڈ کلسٹر کا مقصد 20 ارب ریال کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے اور 2035 تک 10 صنعتی سرگرمیوں میں 43,000 ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
’’مدن‘‘ نے بتایا کہ اگلے دس سالوں میں مستقبل کے اہداف جدہ فوڈ کلسٹر کی قومی برآمدات میں تقریباً 8 بلین ریال کی مدد کرنے اور ملکی پیداوار کو 7 بلین ریال تک بڑھانے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ نیا فوڈ کلسٹر خدمات کے انضمام کے ذریعے آپریشنل اخراجات کو 5 سے 12 فیصد کے درمیان کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا اور سپلائی چینز میں باہم ربط پیدا کرنے کے لیے ایک مربوط ماحولیاتی نظام تشکیل دے گا۔ اس سے قومی غذائی تحفظ میں اضافہ ہو گا۔ واضح رہے فوڈ کلسٹر، جس کا حال ہی میں جدہ کے دوسرے اور تیسرے صنعتی شہروں میں افتتاح کیا گیا ہے، قومی حکمت عملی برائے صنعت اور قومی صنعتی ترقی اور لاجسٹکس سروسز پروگرام کے اقدامات میں سے ایک ہے۔
یواین آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں