0

سمبل حادثے میں ڈرائیور از جان

سری نگر،17اکتوبر(یو این آئی)شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ٹرولی گرنے کے باعث ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق سمبل بانڈی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ڈرائیور ٹرولی کے نیچے آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال سمبل منتقل کیا تاہم وہ وہاں پرجانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت 22سالہ رائیس احمد راتھر ولد عبدالقادر راتھر ساکن وانگی پورہ بالا کے بطور ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں