0

سونہ مرگ میں ٹریفک پولیس اہلکار 9000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

۔

سری نگر:۶۱، ستمبر: جے کے این ایس : انسداد بدعنوانی بیوروACB کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو 9000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق انسدادبدعنوانی بیورﺅ کے ذرائع نے بتایاکہ اے سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کی صبح سونہ مرگ میں ٹریفک اہلکار وں کی ایک چوکی پر چھاپہ مارا اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو 9000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس اہلکار کی شناخت محمد ایوب کے طور پر کی گئی ہے جو جموں و کشمیر ٹریفک پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہا ہے۔تاہم ذرائع نے ابھی تک یہ نہیں بتایاکہ اہلکار کس سے رشوت کی رقم لیتے ہوئے پکڑاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں