0

سوپور تصادم: دو ملی ٹینٹ ہلاک، دو سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ، آپریشن ہنوز جاری

سری نگر،19جون(یو این آئی) شمالی کشمیر کے ہادی پورہ سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ میں دو سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کے ہادی پورہ علاقے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تووہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔
سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’ہادی پورہ سوپور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں