0

سوپور میں تلاشی آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کی صدائیں

سری نگر19جنوری(یو این آئی)شمالی کشمیر کے زالورہ سوپور علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کی صبح سوپور کے گجر پتی زالورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد فورسز نے آس پاس علاقوں کو بھی سیل کیا ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ملی ٹینٹوں کو للکارنے کی خاطر ہوا میں چند گولیوں کے راونڈ فائر کئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے کے اردگرد گھیراو تنگ کیا گیا ہے اور فی الحال ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
کشمیر پولیس زون یا سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے انکاونٹر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں