0

سوپور میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری :دفاعی ترجمان

سری نگر19جنوری(یو این آئی)شمالی کشمیر کے گجر پتی سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھادئے ہیں۔

سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے گجر پتی علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران مشتبہ نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے انہیں للکارا جس دوران ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

موصوف ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں