0

سوپور کے ہادی پورہ گاوں میں انکاونٹر شروع

سری نگر،19جون: شمالی کشمیر کے ہادی پورہ سوپور گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین انکاونٹر شروع ہوا ہے اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز سوپور کے ہادی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں دو ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔

دریں اثنا پولیس ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’سوپور کے ہادی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین انکاونٹر شروع ہوا ہےَ۔‘

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں