0

سوچھتا ہی سیوا ‘‘ محکمہ جنگلات نے سلسلہ وار سرگرمیوں کا اہتمام کیا

شنکر آچاریہ سرینگر میں یو ٹی سطح کی تقریب کا انعقاد

سرینگر یکم اکتوبر 2023

’’ سوچھتا ہی سیوا ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے آج یہاں جموں و کشمیر بھر میں تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔

شنکر آچاریہ جنگل میں یو ٹی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنگلات ،ماحولیات کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، پی سی سی ایف ایچ او ایف ایف روشن جگی کے علاوہ دیگر سینئر افسران ، فیلڈ سٹاف ، این جی اوز کے رضاکاروں نے شرکت کی ۔

پرنسپل سیکرٹری نے بھی شرکاء سے بات چیت کی اور انہیں اس طرح کی تقریبات کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی تاکید کی ۔

اسی طرح کی تقریبات جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں شہری اور دیہی علاقوں دونوں میں ضلع ، بلاک اور گرام پنچاءت کی سطح پر بھی منعقد کی گئیں ۔

مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی جانب سے یو ٹی کے مختلف مقامات پر اس طرح کے 150 سے زیادہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر شجر کاری مہم بھی منعقد کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں