0

سکم میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے 30 لوگوں میں فوج کے 19 جوان بھی شامل

گنگٹوک، 8 اکتوبر (یو این آئی) سکم میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے 30 افراد میں سے 19 ہندوستانی فوج کے سپاہی ہیں۔

وزارت دفاع اور ریاستی حکومت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

شمالی سکم میں لوناک جھیل کا کنارہ ٹوٹ گیا اور تیستا ندی بیسن ڈوب گیا، جس کے بعد 4 اکتوبر کو بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب آگیا، جس کے نتیجے میں یہ سانحہ پیش آیا۔

سکم حکومت کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے 30 لوگوں میں 19 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ 4 اکتوبر کو علی الصبح آنے والی تباہی کے بعد سے کم از کم 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہیں۔ ایک فوجی کو زندہ بچا لیا گیا اور اسی دن اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

فوجی اہلکار گنگ ٹوک سے 27 کلومیٹر دورمشرقی سکم کے پاکیونگ ضلع کے تھے، جہاں ایک فوجی کیمپ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں