0

سیاحتی مقامات پر ملکی غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وارد برف باری سے لطف اندوز مزید سیاحوں کے آنے کے امکانات روشن

سرینگر 14اکتوبر;اے پی آئیوادی کے صحت افزاء مقامات میں ملکی غیر ملکی سیاحوں میں خوشی کی لہر بڑی تعداد میں سیاح گلمرگ سونہ مرگ ،پہلگام میں برفباری سے لطف اندوز ،کئی سیاحوں نے کشمیر کوزمین کاجنت قرار دیتے ہوئے کہاکہ آنے والے دنوں کے دوران مزید سیاحوں کے وادی کشمیر کی سیروتفریح کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق موسم کی کروٹ نے ملکی غیر ملکی سیاحوں میں خوشی کی لہردوڑائی ،بڑی تعداد میں ملکی غیرملکی سیاح گلمرگ ،سونہ مرگ، پہلگام اوردوسرے علاقوں کی طرف منتقل ہونا شروع ہوگئے ۔ گلمرگ میں ملکی غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے کہاکہ کشمیر میں موسم نے جوکروٹ لی ہے اس سے سیاحوں میں دلچسپی بڑھ گئی وہ برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہےں ایک 64سالہ جوڑے نے وادی کشمیرکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چالیس سال پہلے جب ان کی شادی ہوئی تو وہ ہنی مون منانے کے لئے واردکشمیر ہوئے تھے تب کے کشمیراور اب کے کشمیر میں زمین آسمان کافرق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کافی عرصے کے بعد انہوں نے وادی کشمیرکی سیرکامن بنالیا اورانہیں یہاں آکر سکون ملا،بزرگ جوڑنے نے کہاکہ زمین پراگرکئی جنت ہے تووہ کشمیر ہے، جبکہ کئی غیرملکی سیاحوں نے برفباری کوخوش قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ وہ پہلگام میں برفباری سے لطف اندوز ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کشمیر کے بارے میں جوکچھ انہوں نے سناتھا یہاں آکرانہوں نے اسکے برعکس پایاوادی کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی دنیا میں اورکہی نہ دیکھی جاسکتی ہے ا ورنہ ہوسکتی ہے ۔ ملکی کے مختلف ریاستوں مرکزی زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں سیاح واردکشمیر ہورہے ہیں جومستقبل کے حوالے سے خوش آئینداقدام ہے ۔ انہوں نے کہا ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مسلسل اقدامات اٹھائے جارہے ہے جواطمنان بخش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں