0

سینئر صحافی ، ادیب اور شاعر غلام نبی خیال دنیا سے رخصت ہوئے

صحافتی اور ادبی حلقوں میں آ ج صبح اس خبر نے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑادی کہ معروف سینئر صحافی غلام نبی خیال اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے ۔ایک طویل دور تک وہ صحافت اور ادب کی دنیا میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ۔ انہوں نے کشمیری ، اردو اور انگریزی زبانوں میں تیس کتابیں تحریر کی ہیں ۔ عمر خیام کی رباعیوں کا کشمیری ترجمہ کرکے انہوں نے علمی دنیا میں اپنی دھاک قائم کی ۔ اقبال نام سے انہوں نے ایک ہفت روزہ اخبار ستر کی دہائی میں نکالا جو بعد میں رونامہ بن گیا ۔ انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ بھی ملا جو انہوں نے واپس کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں