0

شائقین کو تین دہائیوں کے بعد جموں میں عظیم کرکٹروں کی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا

سری نگر، 07 اکتوبر (یو این آئی) تین دہائیوں سے زیادہ کے بعد جموں کے کرکٹ شائقین لیجنڈز لیگ کے ذریعے عظیم کرکٹروں کی کارکردگی کے گواہ بنیں گے۔ لیگ کے تین میچ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
لیجنڈ لیگ کے افسران نے ایک ریلیز میں کہا کہ 18 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے کے تمام 19 میچ جموں، رانچی، دہرادون، ویزاگ اور سورت میں ہوں گے، جبکہ فائنل سورت کےلال بھائی کنٹریکٹر اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
توی ندی کے کنارے واقع مولانا آزاد اسٹیڈیم میں 20 ہزار ناظرین کی گنجائش ہے۔ یہاں آخری بین الاقوامی میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 دسمبر 1988 کو کھیلا گیا تھا۔ یہ اسٹیڈیم جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کے ہوم گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ کے شریک بانی اور سی ای او رمن راہیجا نے کہا، ’’مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ آئندہ سیزن کے لیے جموں شہر میں اپنے قدم پھیلا رہا ہے۔ جموں میں یہ قدم کرکٹ کو ملک کے کونے کونے تک لے جانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں