0

شبانہ ٹھنڈ میں اضافہ ،بیشتر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے نیچے

محکمہ موسمیات کی جانب سے نیا موسمی کلینڈر جاری

22اور 23اکتوبر کو بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ، 24سے 27تک موسم خشک رہنے کا امکان

سرینگر;21اکتوبر;ایس این این;گزشتہ دنوں بالائی علاقوں میں برفباری او ر میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی آنے کے ساتھ ہی وادی میں شدید ٹھنڈ جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 48گھنٹوں میں ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ دنوں وادی کے بالائی علاقوں میں ہوئی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی وادی میں شدید ٹھنڈ کی لہر جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتہ تک نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ٹنل کے آر پار جزوی طو رپر ابر آلود تاہم خشک موسم رہنے کا امکان ہے جبکہ 22سے لیکر 23اکتوبر تک جزوی طو رپر موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24اکتوبر تک موسمی صورتحال میں پھر بہتری آئی گی اور 27اکتوبر تک کسی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسم اگرچہ ابر آلود رہ سکتا ہے تاہم خاصی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں