0

شری امرناتھ جی یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 5 ہزار یاتریوں کا 14 قافلہ کشمیر روانہ

جموں، 11 جولائی : شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ پر سکون و پر امن طریقے سے جاری رہتے ہوئے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح قریب پانچ ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 4 ہزار 8 سو 85 یاتریوں کا 14 واں قافلہ 191 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندبوست کے بیچ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت میں واقع ننون پہلگام اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے اس قافلے میں 2 ہزار 3 سو 66 مرد، 1 ہزار 86 خواتین، 32 بچے، 163 سادھو اور سادھوئیں شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 9 سو 91 یاتری ننون پہلگام جبکہ 1 ہزار 8 سو 94 یاتری بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔
حکام کے مطابق اس تازہ قافلے کی روانگی کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 77 ہزار 2 سو 10 یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لئے کشمیر روانہ ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔
وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں