0

شری امرناتھ جی یاترا: شاہد چودھری اور بھوپندر کمار نوڈل افسر نامزد

سری نگر، 19 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کے احسن اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے دو سینئر افسروں کو نوڈل افسروں کے بطور نامزد کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری بالتل بیس کیمپ جبکہ محکمہ پبلک ورکس کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری بھوپندر کمار پہلگام بیس کیمپ کے نوڈل افسر ہوں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ مذکورہ افسراں یاترا کی باریک بینی سے نگرانی کریں گے اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امسال شری امرناتھ جی یاترا 29 جون سے شروع ہو رہی ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں