0

شری امرناتھ جی یاترا: 4029 یاتریوں کا دوسرا جتھا کشمیر کے لئے روانہ

جموں، 29 جون : شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا دوسرا جتھہ سخت سیکورٹی حصار کے بیچ ہفتے کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 4 ہزار 29 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھا 2 سو چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 1 ہزار 8 سو 50 یاتری صبح کے 4 بجے 104 گاڑیوں میں بالتل بیس کیمپ کے لئے جبکہ 2 ہزار 1 سو 79 یاتری صبح ساڑھے 4 بجے 96 گاڑہوں میں ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو سخت سیکورٹی حصار میں مذکورہ بیس کیمپوں کے لئے روانہ کیا گیا۔
بتادیں کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن اور شرون پورنیما کے مقدس موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔
جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
حکام نے دونوں روٹس، ٹرانزٹ کیمپوں اور پوتر گھپا پر زائد از 124 لنگر قائم کئے ہیں جن میں زائد از 7 ہزار رضا کار یاتریوں کی خدمت کے لئے تعینات ہیں۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں