0

شری امرناتھ جی یاترا: 5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر روانہ

جموں، 9 جولائی : شری امر ناتھ جی یاترا کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح قریب ساڑھے پانچ ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق یاترا کے پہلے دس دنوں کے دوران 2 لاکھ سے زیادہ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 کلو میٹر بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح 5 ہزار 4 سو 33 یاتری 2 سو 13 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے 1 ہزار 9 سو 71 یاتری جن میں 1 ہزار 4 سو 12 مرد، 5 سو 46 خواتین، 1 بچہ، 11 بسادھو اور 1 سادھوی شامل تھیں، 79 گاڑیوں میں بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے جبکہ 3 ہزار 4 سو 62 یاتری جن میں 2 ہزار 7 سو 91 مرد، 5 سو 71 خواتین، 17 بچے، 72 سادھو اور 11 سادھوئیں شامل تھیں، 124 گاڑیوں میں ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔
وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔
جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں