0

شری امرناتھ جی یاترا: 6 ہزار 6 سو 19 یاتریوں کا تیسرا قافلہ کشمیر روانہ

سری نگر، 30 جون : جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ 6 ہزار 6 سو 19 یاتریوں پر مشتمل تیسرا جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
بتادیں کہ ہفتے کے روز یاترا کے پہلے دن قریب 14 ہزار یاتریوں نے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کا درشن کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتور کی صبح 6 ہزار 6 سو 19 یاتری بالتل اورننون پہلگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ قافلہ جن میں 1 ہزار 1 سو 41 خواتین شامل تھیں 319 گاڑیوں میں اتوار کی صبح 3 بجکر 50 منٹ سے 4 بجکر 45 منٹ کے درمیان کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 ہزار 8 سو 38 یاتری ننون پہلگام جبکہ 2 ہزار 7 سو 81 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کل 13 ہزار 1 سو 3 یاتری یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے مقدس موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔
جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
حکام نے دونوں روٹس، ٹرانزٹ کیمپوں اور پوتر گھپا پر زائد از 124 لنگر قائم کئے ہیں جن میں زائد از 7 ہزار رضا کار یاتریوں کی خدمت کے لئے تعینات ہیں۔
یو این آئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں