0

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 5 ہزار 7 سو یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر کے لئے روانہ

جموں، 4 جولائی : شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ پر امن طریقے اور جوش و خروش سے جاری رہتے ہوئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح قریب 5 ہزار 7 سو یاتریوں کا ایک اور قافلہ بم بم بولے نعروں کی گونج میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔قابل ذکر ہے کہ رواں یاترا کے پہلے پانچ دنوں کے دوران زائد از ایک لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 5 ہزار 6 سو 96 یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ 2 سو 19 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی حصار میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 28 یاتری 97 گاڑیوں میں صبح کے 3 بجکر 13 منٹ پر بالتل بیس کیمپ کے لئے جبکہ 3 ہزار 3 سو 68 یاتری 122 گاڑیوں میں صبح کے 3 بجکر 40 منٹ پر ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوا۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔قابل ذکر ہے کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں