0

شری امرناتھ یاترا:5 ہزار 7 سو سے زیاہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر روانہ

جموں، 3 جولائی : جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح قریب پونے چھ ہزار یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی حصار کے بیچ پوتر گھپا کے درشن کے لئے کشمیر روانہ ہوا۔
بتادیں کہ کشمیر میں گذشتہ چار روز کے دوران زائد از 70 ہزار یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 5 ہزار 7 سو 25 یاتری 2 سو 65 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 3 ہزار 2 سو 11 یاتری ننون پہلگام جبکہ 2 ہزار 5 سو 14 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھگوتی بیس کیمپ سے اب تک کل 31 ہزار 8 سو 26 یاتری یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوئے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔
وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔
جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں