0

شمالی فوج کے کمانڈر نے لداخ میں آگے کے علاقوں کا دورہ کیا

لیہہ۔ 28؍ ستمبر۔ ایم این این۔شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جمعرات کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لداخ میں فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔یہ ان کے لداخ خطے کے دورے کا دوسرا دن ہے جو زمینی سطح پر موجود فوجیوں کے ساتھ بات چیت اور ان کی سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔شمالی کمان نے ایکس پر کہا، “لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، آرمی کمانڈر شمالی کمان نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لداخ کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا اور مربوط تربیت کا مشاہدہ کیا۔آرمی کمانڈر نے فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور مشکل حالات میں آپریشنل تاثیر کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے میں ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔منگل کو، شمالی فوج کے کمانڈر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیا، جو لداخ کی وادی شیوک میں فورسز کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں