0

شوپیاں انکاؤنٹر: لشکر طیبہ کے 2 دہشت گرد ہلاک، تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 10 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے آلشی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی دہشت گرد مارے گئے۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکائونٹر میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔انہوں نے مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معرفت مقبول اور جازم فاروق عرف ابرار کے بطور کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق ابرار نامی دہشت گرد سنجے شرما کی ٹارگیٹ ہلاکت میں ملوث تھا۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹی نے گذشتہ شب شوپیاں کے آلوشی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور تصادم چھڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں