0

شوپیاں میں قہر انگیز ژالہ باری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

سری نگر،05جولائی: پہاڑی ضلع شوپیاں کے ہر پورہ علاقے میں ژالہ باری کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب جمعے کے روز موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ شوپیاں کے ہر پورہ گاوں میں ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں ، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھ منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پر ایک انچ سفید پرت جمع ہوئی۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں