0

شوپیاں میں متاثرہ خواتین کےلئے ایک خصوصی سل کا افتتاح

سرینگر 12 اکتوبر ;شوپیاں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے قومی کمیشن برائے خواتین نئی دہلی اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ممبئی کے تعاون سے ڈی پی او شوپیاں میں تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے ایک خصوصی سیل کا افتتاح کیا ۔

شوپیاں پولیس کی طرف سے ڈی پی او شوپےان مےں تشدد سے متاثرہ خواتےن کےلئے اےس اےس پی شوپےان محترمہ تنوشری نے قومی کمیشن برائے خواتین نئی دہلی اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ممبئی کے اشتراک سے ایک خصوصی سیل کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ایس ایس پی شوپیاں نے کہا کہ ویمن سیل کے انعقاد کا مقصد خواتین کو اپنی شکایات کی اطلاع دینے اور مدد حاصل کرنے کے لیے ایک محفوظ راستہ اور جگہ فراہم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے صنفی حساسیت کو یقینی بنانا ہے ۔

ایس ایس پی نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کو خاندانی تشدد یا خواتین کے خلاف مظالم کی صورت میں فوری ردعمل کے لیے ایک محفوظ راستہ فراہم کرے گا، شکایات کے اندراج میں پولیس کی مدد، کونسلنگ، اور دیگر خدمات جیسے طبی، نفسیاتی، تعلیمی اور قانونی امداد کے لیے متعلقہ افراد کے ذریعے رجوع کرے گا ۔ خواتین کی تعمیر نو، عزت نفس اور وقار کے علاوہ خواتین کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے اتھارٹی اور بہت سی مزید خدمات شامل ہے۔

ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر شوپیاں سیل کے نوڈل آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ دو پیشہ ور سماجی کارکنان عامر رسول اور حنا گلزار جو قومی کمیشن برائے خواتین کی طرف سے تعینات ہیں بھی اس سیل کا حصہ ہیں جن کا کردار خواتین کو قانونی مدد، مشاورت اور دیگر مدد فراہم کرنا ہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی پی او شوپیاں میں کام کرنے والے تشدد سے متاثرہ خواتین کے خصوصی سیل سے متعلق کسی بھی مدد کے لیے افراد موبائل نمبر 8899258743 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں