0

شوکت شہری انتقال کرگئے

یہ خبر ادبی اور ثقافتی حلقوں میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ معروف رائٹر ، ڈرامہ نگار ، پرڈیوسر شوکت شہری آج صبح ہارون میں واقع اپنے گھر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔ مرحوم اپنی ملنسار طبیعت ، نیکی اور شرافت کی وجہ سے اپنی ایک پہچان رکھتے تھے ۔ ان کی عمر لگ بھگ پچاس سال تھی ۔ انہوں نے ریڈیو کے لئے کافی عرصے تک کام کیا اور ان کے ڈرامے کافی مقبول ہوئے ۔ سٹیج کے لئے بھی وہ لکھتے رہے ۔ وہ زیادہ تر اپنی مادری زبان کشمیری میں ہی لکھتے تھے ۔ اس زبان کے ساتھ ان کا عشق کی حد تک لگاو تھا ۔ان کی موت سے ادبی دنیا میں ایک خلاءپیدا ہوا ہے ۔ ادارہ عقاب ان کی بے وقت جدائی پر خصوصی طورپر غم زدہ ہے کیونکہ ان کا کچھ تعلق اس ادارے کے ساتھ بھی رہا ہے اور اس ادارے کے روح رواں فیاض دلبر صاحب کے ساتھ ان کا قریبی رشتہ بھی ہے ۔ ادارہ دعا گو ہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں