0

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج جموں کشمیر کے ریاسی ضلعے میں تری کُوٹا ہلس میں واقع ویشنو دیوی بھون میں دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج جموںکشمیر کے ریاسی ضلعےمیں تری کُوٹا ہلس میں واقع ویشنو دیوی بھون میں دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی۔صدرجمہوریہ ماتا ویشنو دیوی مندر میں درشن اور پوجا ارچنا بھی کریں گی۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا بھی صدرجمہوریہ کے ہمراہ ہوں گے۔

صدرجمہوریہ شرائن بورڈ کی طرف سے بھون میں تعمیرک بڑے پروجیکٹوں اسکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کریں گی۔ اسکائی واک کی بدولتبھون کی طرف سے جانے اور درشن کے بعد واپس لوٹنے کیلئے الگ الگ راستے فراہم ہوں گےاور یوں بھیڑبھاڑ ہونے کا احتمال ختم ہوگا۔ 31 دسمبر 2021کو وہاں بھگدڑ مچنے سے 12افراد فوت اور 16دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اسکائی واک کا منصوبہ اس حادثے کے بعد ہی بنایاگیاتھاجو کہ پوری طرح جدید سہولیات سے لیس ہے۔ پاروتی بھون میں 15 ہزار لاکرس ہیں جہاں روزانہکی بنیاد پر دس سے 15 ہزار شردھالو نہانے کے علاوہ اپنا سفامان سفر جمع کراسکتے ہیں۔15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر یہ سہولت عقیدت مندوں کیئے مفت دستیاب ہوگی۔شرائن بورڈعنقریب ہی جموں سے سبھی چاٹ کیلے ہیلی کاپٹرس سروس بھی شروع کررہا ہے۔

جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پرآئی ہوئیں صدرجمہوریہپروجیکٹوں کے افتتاح اور دیوی کے درن کے بعد نئی دلی کے لئے واپس روانہ ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں