0

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گی

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج جموںوکشمیر کے دو روزہدورے پر روانہ ہوں گی۔صدرجمہوریہ آج سری نگرمیںکشمیر یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے بیسویںجلسے میں شرکت کریں گی۔ کشمیر یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کی حصولیابیوں، تعلیمی مہارتکا جشن منانے کیلئے تمام تر تیاریاں کرلی ہیں۔یونیورسٹی کے Convocation کمپلیکسمیں آج بیسواں جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا جائے گا۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اعزازی مہمان کی حیثیت سےاس موقع پر موجود ہوں گی اور وہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گی۔اس موقع پر صدرجمہوریہغیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ڈگریاں اور تمغے عطا کریں گی۔

جلسہ تقسیم اسناد کی اس تقریب میں 286 گولڈ میڈل،46 ہزار 812 انڈرگریجویٹ ڈگریاں، پانچ ہزار 509 گریجویٹ ڈگریاں، 620، MD/MS،582 پی ایچڈی اور ایم فل ڈگریاں دی جائیں گی۔

صدرجمہوریہ سری نگر کے راج بھون میں مقامی قبائلیگروپوں اور خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کے ممبروںکے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔صدرجمہوریہراج بھون میں ان کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔

صدرجمہوریہ کل جموں ڈویژن کے ریاسی ضلعے میں سریماتا ویشنو دیوی بھی جائیں گی جہاں وہ تزئین شدہ پاروتی بھون اور اسکائی واک کا بھیافتتاح کریں گی۔

ان کے دورے کے پیش نظر پورے سری نگر شہر میں سیکورٹیانتظامات کو بڑھادیاگیاہے۔پولیس، نیم فوجی دستوں اور سی آر پی ایف سمیت فورسز کو کشمیریونیورسٹی کے اطراف مناسب تعداد میں تعینات کیاگیاہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جلسہ تقسیم اسناد تقریبکی صدارت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں