0

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو 31 اکتوبر کو دو روزہ دورہ لداخ پر وارد ہوگی

لیہہ میں ”یو ٹی دن“کی تقریب میں شرکت کے علاوہ بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیئر کا بھی دورہ کریں گی
سرینگر/24اکتوبر/ایس این این // صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو 31 اکتوبر کو دو روزہ دورہ لداخ پر وارد ہو رہی ہے جس دوران وہ لیہہ میں ”یو ٹی دن“کی تقریب میں شرکت کرنے کے علاوہ دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیئر کا بھی دورہ کریں گی۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق صدر ہند دروپدی مرمو 31 اکتوبر اور 1 نومبر کو لداخ کے دو روزہ دورے پر ہوں گی جس کے دوران وہ لیہہ میں ”یو ٹی دن“کی تقریب میں شرکت کریں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیئر کا بھی دورہ کریں گی۔حکام نے بتایا کہ لداخ اس بار 31 اکتوبر کو چوتھے یوٹی دن کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گا اور صدر نے لداخ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران لیہہ میں ایک اہم تقریب میں شرکت کیلئے رضامندی دی ہے۔مرمو کا لداخ کا دورہ جموں و کشمیر کے ان کے دو روزہ دورے کے کچھ دن بعد آیا ہے۔ 11 اکتوبر کو، وہ کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کیلئے سرینگر میں تھیں جب کہ اگلے دن انہوں نے ویشنو دیوی کے غار کا دورہ کیا۔ صدر ہند کے دو روزہ ورہ کے دوران مرکزی تقریب 31 اکتوبر کو سندھو ہال میں ہوگی اور اس میں صدر جمہوریہ ہند کے علاوہ لداخ کے لیفٹنٹ گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا اور تمام سینئر سول اور پولیس افسران شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دروپدی مرمو 31 اکتوبر کی صبح لیہہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد سندھو گھاٹ کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔یکم نومبر کو صدر مملکت جو کہ 3 سروسز کے سپریم کمانڈر ہیں، ممکنہ طور پر دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیئر کا دورہ کریں گے۔سیاچن گلیشیئر کے ممکنہ دورے کے دوران صدر کے ساتھ اعلیٰ فوجی کمانڈرس کی توقع ہے۔لیہہ میں اپنے قیام کے دوران صدر سے توقع ہے کہ وہ لداخ کے لیفٹنٹ گورنر، اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور دیگر معززین سے ملاقات کے علاوہ مذہبی اور تاریخی اہمیت کے مقامات کا دورہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں