0

صدر جمہوریہ ہند 31 اکتوبر سے 1 نومبر تک لداخ کا دورہ کریں گی

نئی دلی۔ 30؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ صدر جمہوریہ ہند، شریمتی دروپدی مرمو 31 اکتوبر سے 1 نومبر 2023 تک لداخ کا دورہ کریں گی۔ 31 اکتوبر کو صدر جمہوریہ لیہہ میں لداخ کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ یکم نومبر کو صدر جمہوریہ سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کریں گی اورفوجیوں کے ساتھ بات چیتکریں گی۔ اسی دن، وہ لیہہ میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ صدر ایس ایچ جی کے ارکان اور مقامی قبائلیوں سے بھی بات چیت کریں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں