0

صدر ہندپہلی بار جموں وکشمیر کے دورہ پر دس اکتوبر کو وارد ہونگی

کشمیر یونیورسٹی کے سالانہ کنوکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے فراءض انجام دینگے

سرینگر;اکتوبر;اے پی آئی صدر ہندپہلی بار جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر وارد ہونے جارہی ہے کشمیر یونیورسٹی کے بیسوی سالانہ کنوکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی مہمان خصوصی فراءض انجام دینگے صدر ہنداپنے دورہ کے دوران شہراء آفاق جھیل ڈل کی سیرکریگی اور اس دوران ایک رنگا رگ کلچرار پرگرام کا انعقاد بھی کیاجائےگا ۔ جموں و کشمیر انتظامی کونسل نے صدرکے دورہ کوآخری شکل دے کر تیاریاں مکمل کردی ہے ۔ ادھرکشمیر یونیورسٹی نے چھ سے دس اکتوبر پرلئے جانے والے امتحانات کو ملتوی کردیاہے جن کابعد میں اعلان کیاجائےگا تاہم ایل ایل بی ففتھ سمسٹر کا امتحان ڈیڑھ شیٹ کے مطابق سات اکتوبر کو لیاجائےگا ۔ اے پی آئی نیوز ڈیسک کے مطابق صدرہند اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعدپہلی بار جموں وکشمیرکے دوروزہ دورے پروارد ہونے جارہی ہے دس اور گیارہ اکتوبر کو صدرہند سرینگر میں موجودرہے گی اور اس دوران گیارہ اکتوبر کوکشمیر یونیورسٹی کے سالانہ کنوکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی فراءض انجام دیگی ۔ سالانہ کنوکیشن کے دوران سال 2021-22کے 53ہزار طلبہ وطالبات کو اسناد فراہم کی جائےگی ،جب کہ کئی طلبہ وطالبات کو بہتر کا رکردگی کامظاہراہ کرنے کے سلسلے میں اعزازات سے بھی نوازا جائےگا ۔ صدرہنداپنے دورہ کے دوران شہراء آفاق جھیل ڈل کے دامن میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہاکی جانب سے دیئے گئے اشائی میں بھی شرکت کرینگے اوراس موقعے پر ایک کلچرار پروگرام کاکبھی انعقادہوگا ۔ صدر ہند کے دورہ کے پیش نظرسرکارنے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔ ادھرکشمیر یونیورسٹی کی جانب سے چھ اکتوبر سے لیکر دس اکتوبر تک لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیاہے تاہم ایل ایل بی ففتھ سمسٹر کا امتحان ڈیٹ شیٹ کے مطابق ساتاکتوبر کولیاجائےگا ۔ ملتوی کئے جانے والے امتحانات کاڈیٹ شیٹ سالانہ کنوکیشن کے اختتام کے بعد کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے منظر عام پرلایاجائےگا ۔ کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے اس بات کی تصدیق کی صدرہند بیسوی کشمیر یونیورسٹی کے سالانہ کنوکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے فراءض انجام دینے اور صدر ہند کے دورہ کے سلسلے میں کشمیر یونیورسٹی کی جا نب سے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں