0

صوفی یوسف پر بھاجپا مخالف سرگرمیوں کاالزام

انضباطی کمیٹی نے کی وجہ بتاﺅ نوٹس جاری
7 دنوں کے اندر اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت
سری نگر:ستمبر : بھاجپاکی جموں وکشمیر شاخ میں اندرونی خلفشار کی خبروں کے بیچ پارٹی نے نائب صدر صوفی یوسف کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وجہ بتاو ¿ نوٹس جاری کیاہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ نے پیر کو پارٹی کے سینئر لیڈر اورنائب صدرصوفی یوسف کو مبینہ طور پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاکہ پارٹی کی انضباطی کمیٹی کی طرف سے صوفی یوسف کو جاری وجہ بتاﺅنوٹس میں کہاگیاہے کہ آپ نے چند اور افراد کےساتھ پارٹی کیڈر میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور اب آپ کا آڈیو ریکوڈنگ کلپ منظر عام پر آیا ہے جس کے مندرجات میں دکھایا گیا ہے کہ آپ کو پارٹی ڈسپلن اور پارٹی کے سیاسی نظریے کی بنیاد رکھنے والے اعلیٰ اصولوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔وجہ بتاﺅ نوٹس میں مزید کہاگیاہے کہ آپ(صوفی یوسف) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنی بے ضابطگی پر اپنا جواب آج سے7 دنوں کے اندر اندر جمع کرائیں کہ آپ کو کسی بھی جائز کارروائی کے علاوہ پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹانے کی کارروائی کیوں نہیں کی جا سکتی ہے۔ بھاجپا جموں وکشمیرکی انضباطی کمیٹی کے چیئرمین سنیل سیٹھی کے دستخط شدہ خط میں مزید کہاگیاکہ آپ(صوفی یوسف) کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ ان کارروائیوں سمیت کسی بھی معاملے پر میڈیا کےساتھ براہ راست یا بالواسطہ بات چیت کریں جب تک کہ کارروائی زیر التواءنہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں