0

ضلع بارہمولہ میں صفائی کے ساتھ آگاہی مہم شروع کی گئی

طارق زرگر نے بارہمولہ کے مختلف آبی ذخائیر میں صفائی مہم کی قیادت کی

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت تقریباً 3000 سرگرمیاں انجام دی گئیں

بارہمولہ یکم اکتوبر 2023 ء;247;

سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 کے ایک حصے کے طور پر ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے آج تقریباً 3000 سرگرمیاں انجام دی ہیں جن کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی اور اس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے ۔

شروع میں محکمہ دیہی ترقی کے سیکرٹری طارق احمد زرگر نے بارہمولہ کے اپنے وسیع دورے کے دوران تکیہ تپر بارہمولہ کے مختلف آبی ذخائیر میں صفائی کی ایک بڑی مہم کا آغاز کیا ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بارہمولہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ اور دیگر متعلقہ افراد کی موجودگی میں ڈی سی آفس کے احاطے میں صفائی مہم کی قیادت کی ۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں بھی ایک شاندار صفائی مہم چلائی گئی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی بارہمولہ نے انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں مہم کی قیادت کی ۔

دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک رلیشنز بارہمولہ کے ملازمین نے سی آر پی ایف پرسنلز کی شرکت کے ساتھ اپنے دفاتر کے کیمپس میں ایک سوچھتا مہم بھی چلائی ۔

اسی طرح کی سوچھتا مہم تمام سرکاری اداروں میں بھی چلائی گئی جس میں متعلقہ سربراہان نے صفائی مہم کی قیادت کرتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا مہم کا مشاہدہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں