0

ضلع کولگام میں 2مقامات پر ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری

ایک فوجی زخمی ہونے کے بعددم توڑبیٹھا
ماڈر گام اور چنی گام فرصل کا چاروں اطراف سے سخت محاصرہ
دونوں علاقوں میں طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری
سری نگر:۶، جولائی:جے کے این ایس : جنوبی کشمیرکے ضلع کولگام میں 2مقامات پر جاری ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں کے دوران ابتک ایک فوجی جوان زخمی ہونے کے بعددم توڑبیٹھا۔سیکورٹی حکام نے بتایاکہ کولگام ضلع کے ماڈر گام اور چنی گام فرصل میں موجود دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مزید کمک کوبھی طلب کیاگیا ہے اور دونوں علاقوں کو چاروں اطراف سے سخت محاصرے میں لیاگیاہے تاکہ محصوردہشت گرد یہاں سے فرارنہ ہونے پائیں ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیرزون پولیس نے ایک پوسٹ میں جانکاری فراہم کی کہ مخصوص اطلاع ملتے ہی پولیس ،فورسزاور فوج نے مشترکہ طور پر ضلع کولگام کے ماڈرگام علاقے کو محاصرے میں لے لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک جگہ چھپے ہوئے دہشت گردوںنے فائرنگ شروع کردی ،جسکا فوری جواب دیاگیا تاہم اس دوران ایک فوجی جوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا ۔انہوںنے کہاکہ زخمی فوجی جوان کو اسپتال منتقل کیاگیا ۔جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔انہوںنے بتایاکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پورے علاقے کو سخت محاصرے میں رکھ یہاں موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی گئی ہے ۔اس دوران ضلع کولگام کے ہی چنی گام فرصل علاقے میں بھی سیکورٹی فورسزاور ملی ٹنٹوں کے درمیان ایک اور تصادم چھڑ گیا ۔کشمیرزون پولیس نے اسکی اطلاع ایک پوسٹ میں دی ۔سیکورٹی ذرائع نے بتایاکہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چنی گام فریسال علاقے میں ہفتہ کی سہ پہر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے چنی گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔افسر نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی، جس سے یہاں طرفین کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ چنی گام فرصل کولگام میں محصور دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔سیکورٹی حکام نے مزید بتایاکہ ضلع کولگام میں دونوںمقامات پر طرفین کے مابین تصادم جاری ہے اور دونوں علاقوںمیں کئی دہشت گردوں کے موجودہونے کی اطلاع ملی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسزکی مزید کمک طلب کرکے دونوں علاقوں کوچاروں اطراف سے سخت محاصرے میں لیاگیاہے تاکہ محصوردہشت گرد یہاں سے فرارنہ ہونے پائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں