0

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا سینئر فوٹو جرنلسٹ نثار احمد کے انتقال پر اظہار رنج و غم

سری نگر، 19 جون : جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے سینئر فوٹو جرنسلٹ نثار احمد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر کے سینئر فوٹو جرنلسٹ نثار احمد جو قومی انگریزی نامہ ‘دی ہندو’ سے وابستہ تھے، مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
موصوف کے انتقال پر اظہار صدمہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘انتہائی غمناک خبر، نثار گذشتہ کئی برسوں سے تقریبات اور پریس کانفرنسوں میں با قاعدگی سے حاضر ہوتے تھے’۔
انہوں نے کہا: ‘ان کی غیر موجودگی کو بہت محسوس کیا جائے گا، خدا ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے’۔
عمر عبداللہ نے مرحوم جرنلسٹ کے اہلخانہ اور ساتھیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اظہار دکھ کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘سینئر فوٹو جرنلسٹ نثار احمد کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا’۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم فوٹو جرنلسٹ کے اہلخانہ اور دیگر احباب و اقارب کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
یو این آئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں