سری نگر، 31 اکتوبر : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دیوالی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ روشنیوں کا یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں میں خوشی و خوشحالی اور اچھی صحت کی نوید لے کر آئے۔
بتادیں کہ دیوالی جسے دیپاولی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،ہند مت کا ایک اہم اور بڑا تہوار ہے۔ یہ روشنیوں کے تہوار سے بھی مشہور ہے۔
یہ تہوار ’اندھیرے پر روشنی‘، ’برائی پر اچھائی‘ اور ’جہالت پر علم‘ کی فتح کی علامت ہے۔
عمر عبداللہ نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں آج منائے جارہے دیوالی تہوار کے مبارک موقعے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے دعا کی چراغوں کا یہ تہوار ہماری زندگیوں کو اچھی صحت، خوشی و خوشحالی اور کامیابی و کامرانی سے روشن کر دے۔
یو این آئی