0

عید گاہ اور ہندواڑہ میں آتشزدگی کی وارداتیں، مسجد شریف ، دو رہائشی مکان اور بارک کو نقصان

سری نگر،03جولائی:پائین شہر کے عید گاہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں مسجد شریف اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہندواڑہ میں ایک بارک خاکستر۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے فردوس کالونی عید گاہ علاقے میں بدھ کے روز آگ کی ایک واردات میں مسجد شریف اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز فردوس کالونی عید گاہ میں مسجد شریف سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دورہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں مسجد شریف اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ عید گاہ میں بدھ کے روز آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں مسجد شریف اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے وادی کے اطراف واکناف میں آگ لگنے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا ہندواڑہ میں بھی آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران بارک خاکستر ہوئی ہے۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں