0

لیفیننٹ گورنر نے مشہور لال چوک سرینگر سے سی آر پی ایف خواتین کی بائیک مہم ’ یشسوینی ‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

سرینگر 3 اکتوبر 2023

لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر کے مشہور لال چوک سے سی آر پی ایف خواتین کی بائیک مہم ’ یشسوینی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

یہ مہم 2134 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرتی ہوئی 40 اضلاع کو عبور کرتی ہوئی 31 اکتوبر کو سابق نائب وزیر اعظم ، جدید ہندوستان کو یکجا کرنے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش پر ایکتا نگر گجرات پہنچے گی ۔

اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرتے ہوئے کئی مشکل حالات میں سی آر پی ایف کے ویرانگنوں کی بے مثال بہادری ، عزم اور ہمت کو سلام پیش کیا ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یشسوینی سی آر پی ایف کے ویرانگنوں کی خواتین کی بائیک مہم ناری شکتی کی لچک اور طاقت کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کی طاقت ، ان کے خود اعتمادی کی قربانی کی بھی نمائندگی کرتا ہے اور آج وہ مختلف شعبوں میں ہمت ، عزم اور لگن کے ساتھ کئی سنگ میل حاصل کر رہی ہیں ۔

لفٹینٹ گورنر نے خواتین کی زیر قیادت ترقی کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کی ترقی کے سفر کی قیادت کرنے کیلئے خواتین کو با اختیار بنانے کی حکومت کی کوششوں کا اشتراک کیا ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ناری شکتی کو با اختیار بنانا اور مکمل حقوق جموں و کشمیر انتظامیہ کا عزم اور اولین ترجیح ہے ۔ ہماری بیٹیاں تعلیمی ، تحقیق ، اختراعات اور کاروباری شعبے میں ایک پُر امید معاشرے کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں ۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ ناری شکتی جموں و کشمیر یو ٹی کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور وہ وکست بھارت کیلئے بھی بہت زیادہ تعاون کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناری شکتی ہے جو مستقبل میں انسانی وقار اور سماجی مساوات کو یقینی بنائے گی ۔

لفٹینٹ گورنر نے بائیک مہم میں حصہ لینے والے تمام ویرانگنوں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

کراس کنٹری بائیک مہم ملک کی خواتین کی طاقت کا جشن منانے کیلئے سی آر پی ایف اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی مشترکہ کوششیں ہیں ۔ سفر کے دوران سرینگر ، شیلانگ اور کنیا کماری کی تینوں ٹی میں ’’ بیٹی بچاوَ بیٹی پڑھاوَ ‘‘ ( بی بی بی پی ) کے ٹارگٹ گروپس جیسے اسکولی بچوں اور کالج کی لڑکیوں ، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس ، این سی سی کے کیڈٹس ، سی سی آئی کے بچوں ، این وائی کے ایس ممبران ، نوعمر لڑکیاں اور لڑکے ، آنگن واڑی کارکنان وغیرہ کے ساتھ بات چیت کریں گی ۔

اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، سپیشل ڈی جی کرائم ، اے ڈی جی سی آر پی ایف جے اینڈ کے زون ، آئی جی سی آر پی ایف ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، سی آر پی ایف ، سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں