0

قاضی گنڈ حادثے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی

سری نگر،24اکتوبر(یو این آئی)جنوبی کشمیر کے کوری گام قاضی گنڈ علاقے میں پولیس گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو کوری گام قاضی گنڈ علاقے میں پولیس گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں